لاہور میں اسٹریٹ کرائمز رک نہ سکے،24گھنٹوں میں 353 وارداتیں

پولیس لاہور میں اسٹریٹ کرائمز روکنے میں ناکام۔۔۔ شہر میں ڈاکوﺅں نے لوٹ مار کا سلسلہ تیز کردیا

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 353وارداتیں رپورٹ۔.

نقب زنی کی ورداتوں میں چور شہر کے مختلف علاقوں میں 10گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لے اڑے۔۔

راہزنی کی وارداتوں میں ڈاکو شہر میں اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات پر8افراد سے لاکھوں روپے، 2شہریوں سے موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز چھین کر لے گئے۔۔

جھپٹا مار کاروائیوں میں ڈاکو 19 شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے۔۔
24گھنٹوں کے دوران شہر بھر سے 36 موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے