کوئی خط نہیں ملا،اگر ملا تو پڑھےبغیر وزیراعظم کو بھیج دوں گا:آرمی چیف

0

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ اول تو انہیں کوئی خط نہیں ملا اور اگر کوئی خط آتا ہے تو پڑھے بغیر وزیراعظم کو بھیج دوں گا۔۔۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان کے اعزاز میں وزیراعظم شہباز شریف کے دیئے گئے ظہرانے میں آرمی چیف کی سینئر صحافیوں سے بات چیت ہوئی۔۔۔

صحافیوں کی طرف سے سوال کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آپ کو تین خط بھیجے ہیں جس پر آرمی چیف نے کہا کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔۔۔

آرمی چیف نے کہا خط کی باتیں سب چالیں ہیں۔۔۔ پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے اور پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔۔ پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.