سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف کامیاب کاروائیاں۔۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخواہ میں 5 کامیاب کاروائیوں میں 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کیا۔۔
سیکیورٹی فورسز نے کلاچی ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلجنس بیسڈ آپریشن کیا۔۔۔ مقابلے میں خارجی شاہ گل عرف روحانی سمیت 5 خوارج ہلاک ہو گئے۔۔
شمالی وزیرستان میں دو مختلف کارروائیوں میں 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔۔۔
لکی مروت میں ہونے والے آپریشن میں 2 خوارجی دہشت گرد مارے گئے۔۔ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں آپریشن کے دوران ایک خارجی مارا گیا۔۔۔۔۔ہلاک خارجی دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔۔۔ہلاک خارجی دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے