سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 خوارجی دہشتگرد ہلاک

0

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 خوارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پانچوں دہشت گرد تحصیل درابن میں سپرکیرہ نالہ کے قریب ڈرون حملے میں مارے گئے

ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ اس وقت کیا گیا جب کالعدم تحریک طالبان عصمت اللہ شاہین گروپ کے دہشت گردوں کی تشکیل جاری تھی۔ ڈرون حملے میں فتنہ الخواج تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم کمانڈروں سمیت پانچ دہشت گرد واصل جہنم ہو گئے۔

ڈرون حملے میں ہلاک ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر شاہ گل المعروف روحانی کوچی، اہم کمانڈر دلبر ڈوٹانی اور تین خارجی دہشت گرد شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد بم دھماکوں، پولیس ٹارگٹ کلنگ، سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت متعدد دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تھے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.