آئی ایم ایف حکام کی بیوروکریٹس سے اہم ملاقات

0

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف مشن نے اسلام آباد میں اعلیٰ سرکاری حکام سے اہم ملاقات کی ہے۔۔۔

ملاقات وفاقی سیکرٹریز اور مختلف محکمون کے سربراہوں سے ہوئی۔۔۔

ملاقات میں سیکریٹری کابینہ ڈویزن، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری اقتصادی امور، سیکریٹری کامرس، سیکریٹری نجکاری اور دیگر محکموں کے نمائندے بھی شریک تھے۔۔۔

آئی ایم ایف مشن کی بیوروکریٹس کے ساتھ گورننس اوراحتساب بہتر بنانے پر بات چیت ہوئی۔۔۔

دورے کے دوران آئی ایم ایف مشن وزارت قانون، آڈیٹر جنرل، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ حکام سے بھی ملا۔۔۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وائٹ کالر بدعنوانی کی روک تھام کیلئے عالمی معیار کے احتساب قانون اور تحقیقاتی ایجنسی قائم کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے ۔۔۔آئی ایم ایف کرپشن منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے کیسز پر جلد عدالتی فیصلوں کا مطالبہ بھی کر رہا ہے۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.