حکومت کی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج

0

اسلام آباد: حکومت کی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج آرہے ہیں لیکن مختلف حلقوں کی جانب سے میکرو اکنامک استحکام اور آئی ایم ایف پروگرام کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

افراط زر اور عوام کی قوت خرید، قرضوں کو بحران اور معاشی اصلاحات کو فضول قرار دیا جا رہا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط سے آگے بڑھ کر جامع اصلاحات کی ہیں جن میں توانائی کے شعبے کی تنظیم نو، ٹیکس کی بنیاد میں توسیع اور انسداد بدعنوانی کی کوششیں شامل ہیں۔

حکومت نے ایس آئی ایف سی کے ذریعے صنعتی بحالی کی بھی کوششیں شروع کی ہیں۔ حکومت نے گردشی قرضوں کو کنٹرول کرنے کیلئےتوانائی کے شعبے میں ٹیرف ریشنلائزیشن، سرکاری اداروں کی نجکاری، اور قرضوں کے انتظام میں بہتری کی ۔ ان اصلاحات سے پاکستان کے قرضوں کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور بحران سے نمٹنے کیلئے اہم اقدامات کیے گئے ہیں ۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.