اڈیالہ جیل کے اندر سے منشیات کا ملزم فرار ہو گیا۔۔۔۔ملزم نعمان گزشتہ شام اڈیالہ جیل سے فرار ہوا
ملزم جیل کے اندر تعمیراتی کام میں مصروف مزدوروں کے ساتھ فرار ہوا۔۔ملزم کو گزشتہ روز عدالت پیشی کے بعد واپس جیل حکام کے حوالے کیا گیا تھا
ملزم نعمان کو رواں سال تھانہ بارہ کہو اسلام آباد پولیس نے ہیروئن برآمدگی پر گرفتار کیا تھا۔۔ملزم کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج ہے
حوالاتی کے فرار پر جیل کے 6ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔۔جیل ملازمین کو معطلی 90دن کے لئے کی گئی
ذرائع کے مطابق جیل ملازمین کو غفلت،لاپرواہی اور مس کنڈکٹ کا مظاہرہ کرنے پر معطل کیا گیا
معطل جیل ملازمین میں انچارج ایڈمن بلاک۔ اسسٹ سپریٹنڈنٹ الطاف حسین ، انچارج سینٹرل ٹاور نارکوٹکس بیرکس اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ سجاد حیدر شاہ شامل ہیں۔۔۔
چیف انچارج بیرک 6 سے 8ہیڈ وارڈر محمد ریاض،انچارج بیرک 8وارڈر محمد عمران خان بھی معطل کئے گئے۔۔۔
دربان ون وارڈر عمار ظہور،دربان ٹو وارڈر شیر زمان کو بھی معطل کر دیا گیا۔۔
معطل ملازمین کو آئی جی انسپکٹریٹ رپورٹ کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔۔۔آئی جی جیل خانہ جات دفتر نے جیل ملازمین کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
