اب لانگ مارچ،دھرنےاور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی:نواز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے سینیٹ میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کی ملاقات۔۔

نواز شریف نے کہا ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام وتفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا۔۔۔ 2013 سے شروع ہونے والا تعمیروترقی کا سفر جاری رہتا تو آج آئی ایم ایف کی ضرورت ہوتی نہ بیرونی مدد کی۔۔۔

انہوں نے کہا پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔۔۔سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور قدروں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچ، دھرنے اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔

نواز شریف نے کہا مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔۔۔2013 میں تعمیر وترقی اور عوامی خوش حالی کا سفر اُسی رفتار سے جاری رہتا تو آج ہمیں نہ آئی۔ایم۔ایف کی ضرورت ہوتی نہ کسی اور کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی۔۔۔

عوام اور بالخصوص ہماری نوجوان نسل کو پُرامن اور ترقی کرتے ہوئے پاکستان کی ضرورت ہے جہاں اُنہیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کردار ادا کرنے کے مواقع حاصل ہوں۔۔۔پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اُن عناصر کے عزائم کو بے نقاب کرنا چاہیے جو انتشار پھیلانے اور عدمِ استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے صدر مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے