حکومت کا عدالتی اصلاحات پر عمل درآمد ۔۔۔۔ سائلین کو انصاف کی بروقت اور فوری فراہمی کیلئے اسائنمنٹ اینڈ منیجمنٹ سسٹم نافذ کر دیا گیا۔۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں اسائنمنٹ اینڈ منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا۔۔۔ وفاقی وزیر قانون اور ان کی ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا نیا نظام شفافیت اور بروقت انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کرے گا، یہ نظام مقدمات کے ٹریک اینڈ ٹریس میں معاون ثابت ہوگا۔
انہوں نے وزیر قانون کے اقدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں وزارت قانون کو ڈیجیٹلائز کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعظم نے جدید نظام کے اجرا میں معاونت پر اقوام متحدہ اور کینیڈا کا خصوصی شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فائلز کو ٹریک اینڈ ٹریس کرنے کا سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس نظام مقدمات کے حل میں معاون ثبات ہوگا۔۔۔ وزیراعظم نے کہا میں نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ ہم ایک ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں مقدمات کا فیصلہ جلد اور شفاف طریقے سے ہو۔
انہوں نے کہا کہ کھربوں روپے کی مالیت کے مقدمات ٹریبیونل، ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں فیصلوں کے منتظر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مملکت کے معاملات چلانے کے لیے ہمیں پیسے ادھار لینے پڑتے ہیں، جو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔
