کراچی کے سفاری پارک میں دو ہتھنیوں کو ٹی بی ہو گئی۔۔۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ٹی بی بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کی دیکھ بھال کی بین الاقوامی تنظیموں سے رابطے کئے ہیں۔۔۔
سفاری پارک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا فور پاز اور سری لنکن ڈاکٹرز سے رابطہ کیا گیا ہے۔۔۔ دونوں ہتھنیوں کے علاج کے لئے تمام وسائل استعمال کریں گے۔۔۔
سری لنکا کے وٹرنری ڈاکٹرز نے ہتھنیوں کا معائنہ کیا ہے۔۔۔ دونوں ہتھنیوں کے خون اور پیشاب کے نمونے لے لئے گئے ہیں۔۔۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ڈاکٹرز نے دونوں ہتھنیوں کے پھیپھڑوں کی ٹیسٹ تجویز کئے ہیں۔۔۔۔ جلد ہی یہ ٹیسٹ بھی کروا لئے جائیں گے۔۔ پھیپھڑوں کی ٹیسٹ کِٹ پاکستان میں دستیاب نہیں ہے۔۔۔ سری لنکا یا کسی دوسرے ملک سے امپورٹ کی جائے گی۔۔
