روم : ویٹیکن نے کہا کہ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سنیچر کے اوائل میں ’دمے کی طرح کی ساس کی بیماری‘ کے باعث تشویشناک حالت میں ہیں۔
ویٹیکن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ ’کل سے بدتر حالت میں‘ تھے اور ان کو خون کی بوتل لگائی گئی۔
ویٹیکن نے مزید کہا کہ 88 سالہ پوپ اب بھی ہوش میں ہیں اور اپنی کرسی پر بیٹھے ہیں لیکن انھیں ’زیادہ مقدار میں آکسیجن‘ کی ضرورت ہے اور ان کی نگہداشت کی جا رہی ہے۔
پوپ کا جیمیلی ہسپتال میں نمونیا کا علاج جاری ہے۔ ان کے دونوں پھیپھڑوں میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔
ویٹیکن کے مطابق پوپ کے خون میں سفید خلیوں کی تعداد کم ہونے پر انھیں خون لگایا گیا۔ بیان کے مطابق پوپ کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور ان کی صحت ابھی خطرے میں ہے۔
