ڈیجٹیل کرنسی اب حقیقت ہے،مزید آنکھیں نہیں چرا سکتے:وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے ڈیجیٹل کرنسی اب ایک حقیقت ہے،، اس سے مزید آنکھیں نہیں چرائی جا سکتیں۔۔۔

کراچی میں پاکستان بینکنگ سمٹ سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا غیر رسمی مارکیٹ (Informal Market) میں کرپٹو کرنسی کی ٹریڈنگ ہو رہی ہے۔۔۔۔ ٹریڈرز اور ٹرانزیکشنز کا ابھی پتہ نہیں لیکن اب مزید اس پر انتظار کرنا نہیں چاہیئے۔۔

انہوں نے اسٹیٹ بینک اور دیگر اتھارٹیز کو ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق قوانین اور قواعد و ضوابط تیار کرنے کو کہا۔۔۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کو مصنوعی ذہانت (آرٹفیشل انٹلی جنس) اور ڈیجیٹل کرنسی پر توجہ دینا ہو گی کیونکہ ہم دنیا سے کٹ کر نہیں رہ سکتے۔۔۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ دنیا کے مالیاتی نظام میں اب ڈیجیٹل کرنسی کو ایک Asset کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔۔۔ کئی ممالک اور بڑے سرمایہ کار اب کرپٹو کرنسی کو ادائیگیوں کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔۔۔۔

انہوں نے کہا اب ہمیں کھلے زہن کے ساتھ ڈیجیٹل کرنسی کو قبول کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے