وزیراعظم کا دورہ آذربائیجان:قاراباخ کی یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ آذربائیجان۔۔۔۔۔ باکو میں نگورنوقاراباخ کی آزادی کیلئے 44 روزہ جنگ کے ہیروز اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے "یادگارِ فتح” کا دورہ کیا۔۔۔

یادگار فتح آذربائیجان کی اپنی علاقائی سالمیت کو بحال کرنے کے حوالے سے تاریخی فتح تھی۔

وزیر اعظم نے یادگار پر پھولوں کا گلدستہ رکھا اور آذربائیجان کے قومی ہیروز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے 2020 نگورنو قاراباخ تنازعہ کے دوران بہادری سے اپنے وطن کی حفاظت کی۔۔

شہباز شریف نے کہا فتح کی یہ شاندار یادگار انتہائی جرآت، ہمت اور قومی فخر کی علامت ہے اور آذربائیجان کے غیر متزلزل جذبے اور عزم کا ثبوت ہے۔۔۔وزیر اعظم نے 44روزہ جنگ کے دوران آذربائیجانی قوم کی جانب سے غیر معمولی بہادری اور قومی عزم کے مظاہرے کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے کہا پاکستان اپنے برادر ملک آذربائیجان کے ساتھ ہمیشہ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا رہے گا اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اس کی کوششوں کو سراہتا ہے۔۔۔فتح کی یادگار کا دورہ، جو آذربائیجان کے قومی فخر کی علامت ہے، پاکستان کے آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے حمایت کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے.

وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر سرمایہ کاری و نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی سمیت اعلیٰ سطح کے حکام بھی موجود تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے