بجلی کا گردشی قرض ختم کرنےکا پلان:سود معاف،باقی رقم بینکوں سے ادھار لی جائے گی

حکومت نے بجلی کے گردشی قرض ختم کرنے کا پلان تیار کرلیا ۔۔۔۔

گردشی قرض کا سود معاف کرایا جائے گا باقی رقم حکومت بینکوں سے فکس ریٹ پر قرض لیکر ادا کرے گی

یہ بات معاون خصوصی توانائی محمد علی نے قائمہ کمیٹی پاور کو بتائی۔۔۔ معاون خصوصی نے کہا أئی پی پیز سے فرنس أئل اور کوئلے کی مد میں اضافی ادائیگیاں واپس کروائی جائیں۔۔۔

حکومتی پاور پلانٹس سے بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔۔ سولر اور ونڈ کے 45 أئی پی پیز سے جلد بات چیت مکمل کرلی جائے گی

سننیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی پاور کے اجلاس میں معاون خصوصی برائے توانائی محمدعلی نے أئی پی پیز سے مذاکرات اور گردشی قرض میں کمی کے پلان پر بریفنگ دی

اجلاس کو بتایا گیا گردشی قرض ختم کرنے پر پلان تیار کرلیا ۔۔۔ حکومت گردشی قرض ختم کرنے کیلئے حکومت بینکوں سے فکس شرح پر قرض لے گی جبکہ سود کو معاف کرایا جائے گا

صوبائی حکومتوں سے پاور پلانٹس سے بات چیت جاری ہے ۔۔۔ کمیٹی کو بتایا اگر فرانزک أڈٹ پر جاتے تو وقت لگ جاتا ،،معاہدوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا جس کے مثبت نتائج سامنے أرہے ہیں۔۔۔ وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ أئی پی پیز سے معاہدے زبردستی نہیں باہمی مشاورت سے ختم ہورہے ہیں۔۔۔
شبلی فراز نے کہا کہ گردشی قرض کیلئے مزید قرض مسائل کا حل نہیں۔۔ رمضان یا عید پر ریلیف کے بجائے عوام کو مستقل ریلیف دیا جائے۔۔۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا سحر و افطار میں چوری والے فیڈرز پر بھی بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔۔ سولر پر ٹیکس لگانے کا نہ پہلے ارادہ تھا نہ اب آگے ہے۔۔
آئی پی پیز کا ایک بھوت سوار تھا جسے بہت اچھے سے ہینڈل کر رہے ہیں، مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی آ سکتی ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے