ووٹر کو مکا مارنے پر برطانوی رکن پارلیمنٹ کو جیل بھیج دیا گیا

لندن : برطانیہ کی لیبر پارٹی کے معطل رکن پارلیمنٹ مائیک ایمسبری کو اپنے حلقہ انتخاب چیشیئر میں ایک شخص کو مکا مار کر زمین پر گرانے کے اعتراف کے بعد 10 ہفتے کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ 

55 سالہ مائیک ایمسبری رنکورن اور ہیلسبے کی بطور آزاد ایم پی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو فوٹیج سامنے آنے کے بعد 45 سالہ پال فیلو پر حملہ کرنے کے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ 

انھیں انکے لیبر وہپ نے فورڈشیم، چیشیئر میں 26 اکتوبر کو پیش آنے والے اس واقعے کے بعد نکال دیا تھا۔ مجسٹریٹ کورٹ میں ڈپٹی چیف مجسٹریٹ نے سزا سے قبل ایمسبری کے اقدام پر مبنی رپورٹ دکھائی اور کہا کہ یہ ایک غصے اور اپنے جذبات پر کنٹرول نہ رکھنے کا نتیجہ تھا۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے پر مائیکل ایمسبری کی پارلیمنٹ کی رکنیت پہلے ہی معطل کی گئی تھی۔ مائیک ایمسبری نے اپنے حلقہ انتخاب میں بند پل کی شکایت پر مسٹر فیلو کو مکے مارے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے