پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وی پی این سروس فراہم کنندگان کو کلاس لائسنس جاری کرنے کا آغاز کر دیا۔۔۔
پی ٹی اے کے ترجمان نے بتایا دو کمپنیوں کی درخواستیں وی پی این سروسز کے کلاس لائسنس کے اجرا کے لئے منظور کر لی۔۔۔یہ اقدام کاروباری اداروں کو وی پی این کے قانونی استعمال کی سہولت فراہم کرتا ہے۔۔اقدام سے ڈیٹا کی سیکیورٹی، پرائیویسی اور قواعد و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکتا ہے۔۔۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق شفافیت کو بھی فروغ ملے گا۔ پی ٹی اے اداروں کو ذمہ داری کے ساتھ کنیکٹیویٹی کے حوالے سے معاونت کے لیے پُرعزم ہے۔۔۔کلاس لائسنس کے لیے آن لائن درخواست دینے کے لیے پی ٹی اے کے ای سروسز پورٹل پر رجوع کریں
