حکومت کا نیشنل کرپٹو کونسل قائم کرنے کا فیصلہ

0

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے مؤثر، شفاف اور عالمی معیار کے مطابق فریم ورک تشکیل دیاجائے ۔حکومت نیشنل کرپٹو کونسل کے قیام پر غور کر رہی ہے جو بین الاقوامی ڈیجیٹل معیشت میں شمولیت کو یقینی بنائے گی۔۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔۔۔ کرپٹو کرنسی کے عالمی رجحانات اور پاکستانی معیشت پر اثرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،،، وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے مؤثر، شفاف اور عالمی معیار کے مطابق فریم ورک بنانے پر زور دیا۔۔۔

وزیر خزانہ نے ایف اے ٹی ایف کی گائیڈ لائنز کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نیشنل کرپٹو کونسل کے قیام پر غور کرے گی

۔نیشنل کرپٹو کونسل حکومتی اداروں، ریگولیٹری اتھارٹیز اور انڈسٹری ماہرین پر مشتمل ہوگی جو عالمی معیار کے ضوابط کی تشکیل اور بین الاقوامی ڈیجیٹل معیشت میں شمولیت کو یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل اثاثوں میں سرمایہ کاری اور جدید رجحانات کے فروغ کے لیے متوازن حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ڈیجیٹل اثاثوں پر قومی مفادات، فیٹف گائیڈ لائنز اور عالمی مالیاتی اصولوں کے مطابق پالیسی مرتب کی جائے گی۔۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان میں 20 ملین سے زائد متحرک ڈیجیٹل اثاثہ صارفین اور غیر ضروری بھاری فیسوں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیر خزانہ نے ہدایت دی کہ ریگولیٹری تقاضوں، مالی تحفظ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جامع فریم ورک تیار کیا جائے۔ اجلاس میں صدر ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق مشیران، وزیر مملکت آئی ٹی، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر حکام نے شرکت کی۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.