زرعی شعبے میں پاک فرانس تعاون بڑھانے کا فیصلہ

0

وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی تنویر حسین کی فرانسیسی سفیر سے ملاقات۔۔۔۔ ۔۔پاکستان اور فرانس کے درمیان زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔۔۔ دو طرفہ زرعی تجارت میں اضافے پر زور دیا گیا۔۔۔

وفاقی وزیر نے فرانسیسی سفیر کے ساتھ پاکستان سے چاول، آم اور دیگر زرعی اجناس برآمد کرنے پر بات چیت کی۔۔۔

پاکستان میں فرانسیسی آلو کے بیج درآمد کرنے اور مارکیٹ رسائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔فرانسیسی زرعی تحقیقی اداروں کے ساتھ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے تعاون کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔۔۔

رانا تنویر نے کہا پاکستان اور فرانس کے درمیان ہائبرڈ بیج کی تیاری میں تعاون کے امکانات ہیں۔۔۔ پاکستان اور فرانس کے درمیان ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے زرعی تحقیق پر تعاون بڑھایا جا سکتا ہے۔۔۔

پاکستان میں دودھ اور گوشت کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے فروغ کے لیے فرانسیسی ماڈل کو اپنانے پر بات چیت کی گئی۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.