وفاقی ٹیکس محتسب کا سولر نیٹ میٹرنگ پر 18فیصد سیلز ٹیکس وصولی کا فیصلہ

0

وفاقی ٹیکس محتنسب نے شمسی توانائی سے چلنے والے سولر پینلز کے ذریعے بجلی کی پیداوار پر نیٹ میٹرنگ صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصولی کافیصلہ جاری کردیا۔۔۔

بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیاں بجلی کی سپلائی پر 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنے کی مجاز ہوں گی۔۔۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے کے الیکٹرک کو بھی صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصولی کرنے کا اختیار دے دیا۔۔۔

اپنے فیصلے میں محستب نے کہا ہے بجلی تقسیم کارکمپنیاں سیلز ٹیکس وصولی کے لیے نیٹ میٹرنگ سے متاثر نہ ہوں ۔۔ڈسکوز صارفین سے قوانین کے مطابق ٹیکس وصول نہیں کر پا رہی ہیں۔۔۔

ایف ٹی او کے فیصلے کے مطابق ٹیکس کی عدم وصولی سے خزانے کو سالانہ 9 ارب 38 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔۔۔سیلز ٹیکس کے تحت نیٹ میٹرنگ کا کوئی تصور نہیں ہے۔۔۔ سیلز ٹیکس نیٹ آف ویلیو پر نہیں بلکہ سپلائی پر وصول کرنا ضروری ہے۔۔

سیلز ٹیکس کو نیٹ میٹرنگ کے کسی بھی اثر کے بغیر مجموعی رقم پر ٹیکس وصول کرنا ضروری ہے۔۔۔ڈسکوز کو نیٹ میٹرنگ کے تحت تمام فروخت شدہ بجلی پر سیلز ٹیکس وصول کرنا ہوگا۔۔۔ کےالیکٹرک قانونی طور پردرست شقوں کے مطابق سیلز ٹیکس وصول کررہی ہے۔۔۔۔

کےالیکٹرک صارف نےبجلی کی مجموعی سپلائی پرٹیکس وصولی پرایف ٹی او سےشکایت کی تھی

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.