تینوں سروسز چیفس کا مسلح افواج کی بےمثال ہمت،پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین

0

پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 برس مکمل۔۔۔۔۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس نے مسلح افواج کی بے مثال ہمت، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔۔۔

27 فروری 2019 کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ، بھارت کی بے جا جارحیت کے جواب میں پاکستان نے پرعزم اور متوازن ردعمل کا مظاہرہ کیا۔۔۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو اجاگر کیا۔۔۔آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ سے پاکستان مسلح افواج کی آپریشنل تیاری اور مہارت سامنے آئی

آپریشنل سوئفٹ ریٹارٹ سے ثابت ہوا کہ پاکستان کی مسلح افواج جارحیت روکنے اور فوری طور پر ڈیٹرنس دوبارہ قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔۔۔ پورے معرکے میں پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشنل بالادستی برقرار رکھی

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس کا پاکستان کی قومی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔۔۔ عسکری قیادت نے علاقائی امن کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششوں کو جاری رکھنے پر زور دیا ۔۔۔۔۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج ہمہ وقت چوکس اور کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں،

عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلح افواج پاکستانی عوام کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اتریں گی۔۔۔مسلح افواج قوی عزم و ارادے کے ساتھ، ملک کی حفاظت کے لیے تیار ہیں۔۔ مسلح افواج علاقائی اور عالمی امن کی کوششوں میں فعال طور پر کردار ادا کر رہی ہیں

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.