امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی ایڈم بوہلر نے حماس سے پانچ امریکی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے براہ راست رابطہ کیا ہے۔۔۔ امریکی میڈیا کے مطابق بات چیت میں اسرائیل کو شامل نہیں کیا گیا۔۔
حماس کو امریکی اور دیگر اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے عوض طویل جنگ بندی کی پیشکش کی گئی ہے۔۔۔ حماس نے ابھی تک امریکی پیشکش کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔۔
حماس کے قبضے میں ابھی بھی 59 یرغمالی ہیں جن میں سے 35 کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔۔ 22 زندہ بچ جانے والوں میں 5 امریکی شہری ہیں جن کی رہائی کیلئے امریکی انتظامیہ نے حماس کے ساتھ براہ راست رابطہ کیا ہے۔۔۔ فریقین کے درمیان بات چیت قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئی ہے
