سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنےکا معاملہ،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت 15رہنما طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا معاملہ۔۔۔۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رؤف حسن، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ سمیت 15 رہنماؤں کو اسلام آباد پولیس نے طلب کر لیا۔۔۔۔

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والے پی ٹی آئی کے مزید 15 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔۔۔۔

وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپگینڈا کرنے پر پی ٹی آئی کے مزید 15 افراد کو طلب کرلیا ہے

طلبی کے مزید نوٹس جن افراد کو جاری کئے گئے ان کے نام یہ ہیں:
’’گوہر علی خان، سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہر‘‘ شامل ہیں۔۔۔

طلبی کے نوٹس وصول کرنے والوں میں عون عباس، عالیہ حمزہ ملک، محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، کنول شوزاب، تیمور سلیم خان، اسد قیصر اور شاہ فرمان بھی شامل ہیں۔۔۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے پاس ان افراد سے پوچھ گچھ کے لیے کافی شواہد موجود ہیں۔۔جے آئی ٹی ان افراد کیخلاف ریاست مخالف پروپگنڈے کی تحقیقات کرے گی۔۔۔

ان تمام افراد کو بذریعہ نوٹس 7 مارچ 2025ء دوپہر 12 بجے جے آئی ٹی کے سامنے طلب کیا گیا ہے۔۔۔

یاد رہے کہ جے آئی ٹی بذریعہ نوٹیفیکیشن F.No.8/9/2024-FIA/، الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دی گئی تھی۔۔۔۔جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔۔

جے آئی ٹی کا مقصد قانون کے مطابق ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی تجویز کرنا ہے۔۔۔

نوٹسیز میں ان تمام افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔۔۔۔ اس سے قبل جے آئی ٹی، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 اراکان کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کرچکی ہے۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے