افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان کی سکیورٹی کیلئےبڑا خطرہ

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان کی سکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ بن گیا۔ملک بھر میں مختلف آپریشنزکے دوران ہلاک دہشتگردوں سے ایک بار پھر اسنائپر رائفلز سمیت غیر ملکی جدید ترین اسلحہ بر آمد ہواہے ۔یہ اسلحہ افغانستان سے اسمگل کر کے پاکستان لایا گیا۔

افغانستان میں چھوڑے گئے غیر ملکی اسلحہ کا پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں استعمال،،، ایک مرتبہ پھر ناقابل تردید شوائد سامنے آ گئے ،،،ہلاک دشتگردوں سے امریکی ساختہ M4، M16، Sniper Rifles اور بارودی مواد برآمد

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 4 مارچ کو بنوں چھاونی پر ناکام حملے کے دوران ہلا ک ہونے والے دہشتگردوں سے ایم فور کاربائین اور 40mm VOG-25 گرنیڈز برآمد ہوئے۔ اس سے قبل 28 فروری کو شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ہلاک چھ دہشتگردوں کے قبضے سے بھی M24 Sniper Rifle اور ایم 16اے فور سمیت بھاری اسلحہ برآمد ہوا تھا۔

دسمبر 2024 سے اب تک کئی آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز نے درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کیا، جن سے ایم 4، اے کے-47، Dragunov Sniper Rifle اور AMV-65 سمیت بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے ؛ بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق بھی پاکستان حملوں کے لیے دہشتگرد افغانستان میں چھوڑا گیا غیر ملکی اسلحہ استعمال کر رہے ہیں جو پاکستان میں بڑھتی دہشتگردی کا بڑا سبب بن رہے ہیں۔ افغان عبوری حکومت کا دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرنا خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے