کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کتاب لکھنے کی ٹھان لی۔کتاب میں جواری کرکٹر کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔
راشد لطیف نے کہا ہے کہ کتاب لکھنا شروع کردی ہے، کتاب میں میچ فکسنگ سے متعلق بڑے انکشافات کروں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ 90ء کی دہائی میں کرکٹ میں کیا ہوا؟ سب باتیں کتاب میں موجود ہوں گی۔