پیپلز پارٹی کے وفد کی وزیر اعظم سے اہم ملاقات ، بلاول بھٹو نے تحفظات سے آگاہ کیا

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔

 وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو افطار ڈنر پر مدعو کیا ہے۔ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پنجاب کی صورتحال پر زیر غور آئی ۔

بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی کا وفد بھی تھا جس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف سمیت سینیر قیادت شامل تھی۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات طے ہوئی تھی تاہم چند وجوہات کی بنا پر ملاقات منسوخ ہوگئی تھی۔

گزشتہ ملاقات میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آنے تھے جبکہ بلاول بھٹو نے حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھنے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے