سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا معاملہ:پی ٹی آئی کے 25 رہنما کل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے

سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا معاملہ۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے 25 رہنما کل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔۔۔۔

ان رہنماؤں کی یہ دوسری طلبی ہے۔۔ اس سے پہلے 7 مارچ کو ان تمام لوگوں کو طلب کیا گیا تھا۔۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر ، رؤف حسن اور شاہ فرمان جی آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔۔

جے آئی ٹی نے کل کیلئے جن کو طلب کیا ہے ان کے نام یہ ہیں:

’’سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی،محمد خالد خورشید خان،میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد رضا‘‘

طلبی نوٹس وصول کرنے والوں میں عون عباس، عالیہ حمزہ ملک، محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، کنول شوزاب، تیمور سلیم خان اور اسد قیصر کے نام بھی شامل ہیں

شاہ فرمان، آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا

جے آئی ٹی ان تمام افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے

ان افراد کیخلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی ہے

یاد رہے کہ جے آئی ٹی بذریعہ نوٹیفیکیشن F.No.8/9/2024-FIA/، الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دی گئی تھی

جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے

نوٹسیز میں ان تمام افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے