جعفر ایکسپریس آپریشن میں 13دہشت گرد ہلاک،تمام مسافر بازیاب

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے جعفر ایکسپریس پر حملے اور مسافروں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد کامیاب آپریشن کیا۔۔۔

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 13 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جنہوں نے مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنا لیا تھا۔۔۔ مسافر ٹرین میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی جنہیں بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔۔۔

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں متعدد دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔۔۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے باعث دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہوئے۔۔سیکیورٹی فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہے۔۔۔سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔

زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔۔سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری علاقے میں آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔۔۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے