خام اسٹیل مارکیٹ میں کارٹل بے نقاب
مسابقتی کمیشن کی انکوائری مکمل، کارٹل بنانے والے سپلائرز کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔۔۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق خام اسٹیل کی قیمتوں میں 111 گنا اضافہ کیا گیا۔۔۔۔انٹرنیشنل اسٹیل اور عائشہ اسٹیل ملز نے مبینہ طورپرگٹھ جوڑ سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا۔۔
رپورٹ کے مطابق خام اسٹیل کے دونوں بڑے سپلائرز مل کر قیمتیں طے کرتے تھے ۔۔3 سال میں خام اسٹیل کی قیمت میں 146000 روپے فی ٹن کا اضافہ کیا گیا۔۔۔دونوں اسٹیل سپلائرز کے مابین سکینڈری میٹریل کی فروخت پر بھی گٹھ جوڑ تھا۔۔۔
مسابقتی کمیشن کو اسٹیل ملز پر چھاپے کے دوران کارٹل بنانے کے واضح ثبوت حاصل ہوئے،،،قیمتوں کو گٹھ جوڑ کرکے فکس کرنا صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔۔۔
