ڈسکوز نیٹ میٹرنگ سے بجلی 10روپے فی یونٹ خریدیں گی:وزیر خزانہ

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیٹ یٹرنگ کے تحت صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔۔۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔۔۔ ای سی سی کا نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم کا فیصلہ، گرڈ صارفین پر بوجھ کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔۔۔

کمیٹی نے فیصلہ کیا موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدے پرانے نرخوں کے مطابق رہیں گے ۔۔۔درآمد اور برآمد شدہ یونٹس کی بلنگ الگ الگ ہوگی۔۔۔سولر پینل کی قیمتوں میں کمی سے نیٹ میٹرنگ صارفین میں اضافہ سے گرڈ صارفین پر بوجھ بڑھا۔۔۔

دسمبر 2024 تک نیٹ میٹرنگ صارفین نے گرڈ صارفین پر 159 ارب روپے کا بوجھ ڈالا ۔۔۔ 2034 تک نیٹ میٹرنگ سے گرڈ صارفین پر 4240 ارب روپے کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ ہے۔۔۔

ای سی سی نے گوادر پورٹ سے پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی برآمد کی منظوری دی۔۔۔

اجلاس میں وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کیلئے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی

ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار کیلئے 22 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی۔۔۔ وزارت داخلہ کیلئے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے ساڑھے 5 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے