پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریزکی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔
پاکستان کےمحمد حارث اورنیوزی لینڈ کے ایش سودھی نےکرائسٹ چرچ کے خوبصورت مقام پورٹ ہلز پر ٹرافی کی رونمائی کی۔
سیریز کے لئے قومی کھلاڑیوں نے ہیگلے اوول میں پریکٹس سیشن کا آغاز کر دیا ہے۔ک
کرکٹرز نے پریکٹس سے پہلے ایکسرسائز ڈرلز میں حصہ لیا جس کے بعد بیٹرز اور باولرز نے نیٹ میں پریکٹس کی ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز16مارچ کو کرائسٹ چرچ میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 29مارچ سے شروع ہو گی