عید کے بعد لندن اور مانچسٹر کے لیے پی آئی اے پروازیں بحال ہوجائیں گی: پاکستانی ہائی کمشنر

لندن : پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں صحافیوں کے علاوہ ٹک ٹاکرز سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے کہا عید کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازیں برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ سب سے پہلے لندن اور مانچسٹر سے پاکستان کے لیے پروازیں بحال ہوں گی۔

ڈاکٹر فیصل نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ برمنگھم سے بھی پی آئی اے کی پروازیں جلد بحال کی جائیں۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ پروازوں کی بحالی کے لیے باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی اور اس موقع پر میڈیا کو مدعو کیا جائے گا۔

ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اس بات کی وضاحت بھی کی کہ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا جہاز کے پہیے اترنے سے تعلق نہیں ہے، بلکہ یہ ایک علیحدہ عمل ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے