اسرائیلی فورسز کے حملے:3صحافیوں سمیت متعدد نہتے فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔ اسرائیلی فورسز کے حملے میں 3 صحافیوں سمیت متعدد نہتے فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے میں 2 نوجوان شہید ہوگئے، حملوں میں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ایمبولنسزکو بھی نشانہ بنایا گیا ۔

خان یونس میں اسرائیلی ٹینکوں کی شدید بمباری سےبھی شہادتوں کی اطلاعات ہیں ۔اسرائیلی فوج کا نور شمس پناہ گزین کیمپ کا محاصرہ بھی جاری رہا،

یونیسیف نے غزہ میں بڑھتی غذائی قلت پر تشویش کا اظہار کیا۔دوسری جانب لبنان کے جنوبی علاقے پر بھی اسرائیلی فورسز نے بمباری کی جس میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔لبنان کی وزارت صحت نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے