حوثی حملے بند کریں ورنہ وہ ہو گا جو پہلے کبھی نہیں ہوا: صدر ٹرمپ

حوثی بحیرہ احمر میں امریکی ٹینکرز پر حملے بند کر دیں ورنہ خوفناک نتائج کے لئے تیار رہیں۔۔ امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر یمن کے دارالحکومت صنعا پر میزائل حملے کئے گئے۔

امریکی حملوں میں 53 افراد جاں بحق ہوئے۔۔ 100 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔۔۔

حوثیوں نے امریکہ کو بھرپور جواب دینے ک ااعلان کیا ہے۔۔۔

ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی پرتشویش کا ظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں فوجی مہم جوئی سے حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں۔

انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ یمن سے تصادم خطے کو آگ میں جھونک سکتا ہے، مشرق وسطیٰ میں انسانی صورتحال پہلے ہی عدم استحکام کا شکار ہے، حملوں کی بجائے صبروتحمل سے کام لیا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے