لیڈی رینجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ، 23 ریکروٹس پاکستان رینجرز کا حصہ بن گئیں

لاہور : لیڈی رینجرز ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (پنجاب) میں کیا گیاجس میں لیڈی رینجرز کورس-6 مکمل کرنے والی 23 ریکروٹس نے حلف اٹھایا اور پاکستان رینجرز (پنجاب) کا باقاعدہ حصہ بن گئیں۔

لیڈی رینجرز کورس مکمل کرنے والی ریکروٹس میں سے 18 نے جنرل ڈیوٹی کی تربیت حاصل کی اور وہ سرحدوں کے ساتھ ساتھ داخلی سلامتی کے محاذوں اور چیک پوسٹس پر اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریاں انجام دیں گی جبکہ 5 ریکروٹس نے نرسنگ اسٹاف کی تربیت مکمل کی اور وہ رینجرز ہسپتال کے ساتھ ساتھ نرسنگ کی فیلڈ میں اپنے فرائض ادا کریں گی۔

پاسنگ آؤٹ کی شاندار اور پُروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل محمد عاطف بن اکرم تھے۔ مہمانِ خصوصی نے کورس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

لیڈی رینجرز کورس-6 کی بیسٹ ریکروٹس کا اعزاز حاصل کرنے والی ریکروٹس سپاہی لیڈی رینجرز مدیحہ اشفاق اور سپاہی لیڈی رینجرز عنیقہ منیرکو ڈی جی کین سے نوازا گیا۔

تقریب کے اختتام پر کورس مکمل کرنے والی لیڈی ریکروٹ اقرا جبین نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔ لیڈی ریکروٹ صبا مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ اسلامی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پنجاب رینجرز میں شامل ہوئی ہیں۔

لیڈی ریکروٹ مہوش عارف نے کہا کہ پنجاب رینجرز فرسٹ لائین آف ڈیفنس ہے مجھے خوشی ہے کہ میں انتہائی سخت تربیت کے بعد اس کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے