مسلسل چار روز مہنگا ہونےکے بعد سونا 2000 روپے سستا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گرنے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونا سستا ہو گیا۔۔

لندن گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے 22 ڈالر کمی کے بعد 3020 ڈالر میں ٹریڈنگ جاری ہے۔۔

ادھر پاکستان میں مسلسل چار روز مہنگا ہونے کے بعد ایک تولہ سونا 2000 روپے سستا ہو گیا۔۔

ایک تولہ سونا 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔۔

24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 1712 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 73 ہزار 319 روپے پر آ گئی۔۔

22 قیراط کا 10 گرام سونا 2 لاکھ 50 ہزار 551 روپے کا ہو گیا۔۔ اس کی قیمت 1572 روپے کمی آئی۔۔

24 قیراط کی ایک تولہ چاندی 49 روپے سستی ہو کر 3475 روپے کی ہو گئی۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے