لاہور سے خودکش بمبار گرفتار،اہم انکشاف کر دیئے

لاہور سے گرفتار خودکش بمبار کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔۔۔

لاہور کے علاقے برکی سے گرفتار کیے گئے خودکش بمبار نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ملزم شمس اللہ کو افغانستان میں جماعت الحرار کے کمانڈرز سلیمان اور قاسم خراسانی نے تربیت دی۔ بعد ازاں اسے چمن کے راستے پاکستان بھیجا گیا۔

قاسم خراسانی پولیس لائن پشاور اور لاہور میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

گرفتار خودکش بمبار نے انکشاف کیا کہ دورانِ تربیت اسے نشے اور مختلف ادویات کا عادی بنایا گیا۔ مزید تحقیقات میں معلوم ہوا کہ مقامی سہولت کار علی نے اسے لاہور میں تین دن تک ٹھہرایا اور خودکش جیکٹ فراہم کی۔

علی کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے