دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹلی جنس بیسڈ معلومات پر 166 آپریشنز کئے۔۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 11 دہشت گرد گرفتار کئے گئے۔۔
یہ کارروائی سرگودھا ، راولپنڈی، ۔پاک پتن ، گجرات ، چکوال ، بہاولپور ، بہاول نگر ۔فیصل اباد میں کی گئیں۔
میانوالی سے ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔۔
دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد.ائی ای ڈی بم 2_۔ڈیٹونیٹر 19.حفاظتی فیوز تار 26 فٹ ۔ پمفلیٹ نقدی۔پرائمہ کارڈ برامد کئے گئے۔۔
دہشت گردوں کی شنا خت حیدر سلطان ۔ولی رحمان ۔زبیر ۔امین ۔اکبر ۔مقصود خان ۔عمیر ۔ظفر اقبال ۔ابراہیم قاسمی ۔محب اللہ ۔صدام حسین کے نام سے ہوئی۔
ترجمان کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کاروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے
رواں ہفتے میں 1475 کومبنگ آپریشنز کے دوران422 مشتبہ افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔۔۔ کومبنگ آپریشنز میں 61603 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔۔
