پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ایک اور ریکارڈ ساز کاروباری ہفتہ، انڈیکس ایک لاکھ 19ہزار سے تجاوز

حصص بازار کا ریکارڈ توڑ کاروباری ہفتہ ۔۔۔ رواں ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس نے ٹریڈنگ کے دوران ایک لاکھ 19 ہزار کی حد عبور کی ۔۔۔

رواں ہفتے جمعرات کو شیئرز مارکیٹ نے آسمان کی بلندیوں کو چھو لیا تھا۔۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ کے پانچ روزہ کاروباری ہفتے میں انڈیکس میں 2906 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔ مارکیٹ ایک لاکھ 18 ہزار 442 پر بند ہوئی۔۔

اس ہفتے 2 ارب 54 کروڑ حصص کے سودے 157 ارب روپے میں طے پائے۔۔ سرمایہ کاروں نے 273 ارب روپے منافع کمایا۔۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 4 کروڑ 40لاکھ ڈالر کے حصص خریدے اور 5 کروڑ 20لاکھ ڈالر کے شیئرز فروخت کئے۔۔ مارکیٹ سے 80 لاکھ ڈالر کا انخلا ہوا۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے