موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے رواں برس ٹول ٹیکس میں دوسری بار اضافہ کردیا۔۔ قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر عائد ٹول ٹیکس میں دوسری بار اضافہ کردیا گیا

ٹول ٹیکس میں حالیہ اضافہ یکم اپریل سے نافذ العمل ہوگا۔۔۔

شاہراہوں پر موٹرکار سے 70 روپے، ویگن سے 150 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا

بس سے 250 روپے، 2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 300 روپے اور بڑے ٹرکوں سے 550 روپے ٹول ٹیکس لیا جائے گا

ایم 1، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5، ایم 14 اور ایم 35 پر ٹول ٹیکس میں بھاری اضافہ کیا گیا ہے

اسلام آباد سے پشاور ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 500 سے بڑھا کر 550 روپے کردیا گیا

جبکہ لاہور سے عبدالحکیم ایم تھری پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 700 روپے سے بڑھا کر 800 روپے کردیا گیا

پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 950 روپے سے بڑھا کر 1050 روپے کر دیا گیا

ملتان سے سکھر جانے والی ایم فائیو پر کار کا ٹول ٹیکس ایک ہزار 1100 روپے سے بڑھا کر 1200 روپے کردیا گیا

ڈی آئی خان تا ہکلہ موٹروے ایم چودہ پر موٹر کار کا ٹول ٹیکس 600 روپے بڑھا کر 650 کردیا گیا

حسن ابدال، حویلیاں، مانسہرہ ای 35 پر موٹر کار کا ٹول ٹیکس 250 روپے سے بڑھا 300 روپے مقرر کیا گیا

ایم 1، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5، ایم 14 اور ای35 موٹر وے پر بڑی گاڑیوں کا ٹول ٹیکس 850 سے لے کر5750 روپے تک کردیا گیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے