جو پاک فوج اور ریاست کا دشمن ہے وہ میرا بھی دشمن ہے : جندولہ فورٹ حملے میں مارے جانے خارجی کے والد کا بیان

ڈی آئی خان : ایک ہفتے قبل جندولہ فورٹ حملے میں مارے جانے والے خارجی نعیم خان سے والد، خاندان اور گاؤں کے مشران نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

کری شموزئی، ڈیرہ اسماعیل خان کے 20 سے زائد مشران اور والد احمد خان نے جرگہ میں شرکت کی۔ خارجی نعیم خان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا گیا۔ والد احمد خان نے اپنے دو ٹوک بیان میں کہا جو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہو، وہ ریاست کا دشمن ہے، چاہے میرا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ ہو ۔

خارجی نعیم خان کے والد نے کہا کہ ایک سال تین مہینے پہلے میں اسکے پیچھے قرآن لے کر گیا۔ اس نے قرآن بھی رد کر دیا۔ مجھے نہ اس کی لاش چاہیے، نہ ڈھانچہ، خارجیوں کے لیے نہ کوئی عزت، نہ جنازہ، میرا بیٹا جہنم کا ایندھن ہے۔

 علاقے کی تاریخ میں پہلی بار کسی مرنے والے پر نہ فاتحہ خوانی ہوئی نہ تعزیت ہوئی، عوام اور مشران نے خوارجین کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے