افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کی ڈیڈلائن، صرف 8 دن رہ گئے

اسلام آباد: غیر قانونی غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلاء میں صرف 8 دن باقی رہ گئے ہیں۔


غیر قانونی غیرملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 مارچ تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، یکم اپریل کے بعد غیرقانونی غیرملکیوں اور افغان سیٹزن کارڈ ہولڈرز کو ملک بدر کیا جائے گا۔


حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ انخلا ءکے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی، حکومت نے واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔


حکومت نے واضح کیا ہے کہ غیر ملکیوں کو پاکستان میں رہنے کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے