وزیر اعظم آئندہ 24 گھنٹے میں بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا اعلان کرینگے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کل پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کا اعلان کریں گے۔ بجلی کی قیمتوں میں بھی 8 روپے فی یونٹ تک کمی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کل پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس کل دوپہر 2بجے ہو گا،وفاقی وزراء بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آئی پی پیز کیساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں اوردیگر تفصیلات بتائیں گے،وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں6سے8روپے فی یونٹ کمی زیر غور ہے، بجلی کی قیمت میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے