کس صارف کو بجلی کی قیمت میں کتنا ریلیف ملا ہے،تفصیلات سامنے آ گئیں

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی قیمتوں میں ریلیف اعلان کا معاملہ۔۔۔

مختلف کیٹگریز کے صارفین کیلئے موجودہ ریٹس اور نئی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا

50 یونٹ تک والے لائف لائن صارفین کیلئے بجلی نرخ فی یونٹ 4 روپے 78 پیسے برقرار ہے۔۔

51 سے 100 یونٹ والے لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت9 روپے37 پیسے ہی رہے گی۔۔

1 سے 100 یونٹ والے پروٹیکٹیڈ صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں 6 روپے 14 پیسے کمی کی گئی ہے۔۔

پروٹیکٹیڈ صارفین کیلئےنرخ 14 روپے 67 پیسے سے کم کر کے8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر کئے گئے ہیں۔۔

101 سے 200 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 14 پیسے سستی کردی گئی ہے۔۔۔

اس کیٹگری کے صارفین کیلئے نرخ 17 روپے 65 پیسے سے کم کرکے11 روپے51 پیسے یونٹ مقرر کئے گئے ہیں۔۔

300 یونٹ تک نان پروٹیکیڈ صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 24 پیسے فی یونٹ سستی ہوئی ہے۔۔

ان صارفین کے لئے نرخ 41 روپے26 پیسے سے کم کرکے34 روپے 3 پیسے فی یونٹ مقرر کئے گئے ہیں۔۔۔

نان پروٹیکیڈ300 یونٹ سے زائد والے صارفین کیلئے نرخ 55 روپے 70 پیسے سے کم کرکے 48 روپے 46 پیسے مقرر،

اس کیٹگری کے صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 7 روپے 24 پیسے سستی ہوئی ہے۔۔

ڈومیسٹک صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 روپے71 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔۔

ڈومیسٹک صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت38 روپے34 پیسے سے کم کرکے31 روپے63 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔۔

کمرشل صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8 روپے58 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے۔۔

کمرشل کیٹگری کے صارفین کیلئےنرخ 71 روپے 6 پیسے سے کم کرکے62 روپے47 پیسے مقرر کر دیئے گئے ہیں۔۔

جنرل سروسز کے صارفین کیلئے بجلی نرخوں میں7 روپے18 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔۔

اس کیٹگری کے صارفین کیلئےفی یونٹ قیمت56 روپے66 پیسے سے کم کرکے49 روپے 48 پیسےمقرر،

صنعتوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے69 فی یونٹ کی کمی،دستاویز

صنعتوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 48 روپے 19 پیسے سے کم کرکے40 روپے51 پیسے مقرر،

بلک کیٹگری کے صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت7 روپے 18 پیسے کم کردی گئی،

بلک کیٹگری صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 55 روپے 5 پیسے سے کم کرکے47 روپے87 پیسے مقرر،

زرعی صارفین کیلئے کی فی یونٹ 7 روپے 18 پیسے بجلی سستی کردی گئی

زرعی صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت41 روپے 76 پیسے سے کم کرکے 34 روپے 58 پیسے مقرر،

آزاد کشمیر اور دیگر کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 روپے 99 پیسے کی کمی،

اس کیٹگری کے صارفین کیلئے نرخ39 روپے68 پیسے سے کم کرکے32 روپے69 پیسے فی یونٹ مقرر،

قومی سطح پر مجموعی اوسطاً ٹیرف میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کی کمی،دستاویز

قومی سطح پر مجموعی ٹیرف 45 روپے 5پیسے سے کم کرکے اوسطاً 37 روپے64 پیسے فی یونٹ مقرر کئے گئے ہیں۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے