امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دنیا کے کئی ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد دھاتوں کی مارکیٹ میں ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی۔۔
عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونا 3131 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔۔
پاکستان میں سونے کی قیمت 500 روپے بڑھ گئی۔۔ ایک تولہ سونا 3 لاکھ 25 ہزار 500 روپے کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔
24قیراط کا 10گرام سونا 428روپے مہنگا ہو کر 2لاکھ 79 ہزار 63 روپے کا ہو گیا
22قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 393روپے بڑھ گئی۔۔۔ 22قیراط کا 10گرام سونے کی 2لاکھ 55ہزار 817روپے میں فروخت
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا۔۔
