سستی بجلی:وزیراعظم نےوعدہ نبھایا اب برآمدات بڑھا کر اپناوعدہ پورا کریں گے:تاجر برادری

پاکستان کی تاجر برادری کی نمائندہ تنظیم فیڈریش آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے کہا ہے وزیراعظم نے بجلی سستی کر کے اپنا وعدہ پورا کر دیا اب ہماری باری ہے کہ اس سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے برآمدات میں اضافہ کر کے اپنا وعدہ پورا کریں۔۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر حکومت کے مشکور ہیں اس سے کاروباری برادری کو ریلیف ملے گا۔

اسلام آباد میں ایف پی سی سی آئی کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ آج کا ریلیف گھریلو صارفین سمیت انڈسٹری، کمرشل کے لیے بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی نے 10 ماہ جنگ لڑی، بجلی بلوں میں کمی پر کاروباری برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ملک اچھی سمت میں جارہا ہے، مثبت اقدام سے عام آدمی، صنعتوں پر بوجھ کم ہوگا۔

معروف تاجر رہنما اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت ٹاسک فورس ، ایس آئی ایف سی اور تمام بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ایس ایم تنویر نے کہا کہ حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز ہماری آواز پر ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے اور ہم نے ثابت کیا کہ آئی پی پیز میں جو چوری ہورہی تھی یا غلط معاہدے کیے تھے وہ درست کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج یہ ساڑھے 7 روپے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملا ہے یہ صرف انڈسٹری کے لیے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے رہائشی صارفین کے لیے بھی ہے جب کہ اس سے کاروباری برادری کو ریلیف ملےگا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ وزیراعظم نے جو اہم بات کی ہے ساڑھے 3 ہزار ارب روپے کی لیکج ہورہی تھی جسے حکومت نے روکا ہے، دراصل یہ ساڑھے 3 ہزار نہیں بلکہ ایک ٹریلین روپے ہے ۔

ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آج کہا ہے کہ اس پر مزید بھی کام ہورہا ہے، جتنا کام ہوگیا ہے آئی پی پیز کے جتنے معاہدے منسوخ ہوئے ہیں اور اس جو اثر آیا ہے وہ نیچے عوام تک پہنچایا گیا ہے، انشاللہ ہم جو ایک ٹریلین کی بات کررہے ہیں اس کا بھی اثر عوام تک پہنچے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے