کراچی میں بندرگاہ کے علاقے میں ٹریلر نے نوجوان کی جان لے لی۔۔ پولیس اور ریسکیو کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب ایک تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا،۔۔
شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کے مطابق 25 سال کا محرم علی موٹر سائیل پر جا رہا تھا جب پورٹ قاسم چورنگی پر ٹریلر کی ٹکر سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے بتایا کہ اس شخص کو شدید چوٹیں آئیں اور اسے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مُردہ قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ اس شخص کے سر اور اوپری دھڑ بری طرح کچلا ہوا تھا۔
ٹریلر کے ڈرائیور رستم علی کو گرفتار کرکے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
