وقف ترمیمی بل : بھارت میں مسلمانوں کے حقوق پر نیا حملہ
بھارت کی لوک سبھا میں 12 گھنٹے کی بحث کے بعد وقف ترمیمی بل 288 ووٹوں سے منظور۔۔۔ بی جے پی حکومت نے وقف ترمیمی بل کو منظور کروا کر جمہوری اقدار کو روند ڈالا۔۔۔بھارت میں بل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا آغاز۔۔۔۔۔
اپوزیشن کا بل کو ‘غیر آئینی’ قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج۔۔۔۔بھارتی حکومت کا دعویٰ ہے کہ بل سے وقف املاک کی بہتر نگرانی ممکن ہوگی ۔
اپوزیشن نے الزام لگایا کہ بل اقلیتوں کے حقوق پر بڑا حملہ ہے۔۔
بل میں غیر مسلم اراکین کی وقف بورڈ میں شمولیت کی تجویز بھی شامل ہے۔۔ مسلم تنظیموں کا کہنا ہے کہ بل سے وقف املاک پر حکومتی کنٹرول میں اضافہ ہوگا۔۔ راہول گاندھی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بل اقلیتوں کے حقوق سلب کرنے کی کوشش ہے ۔۔
سونیا گاندھی نے ترمیم کو آئین پر "کھلا حملہ” اور بی جے پی کی جانب سے معاشرے کو مستقل تقسیم رکھنے کی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا۔۔۔ بل کی راجیہ سبھا میں پیشی متوقع ہے جس کے بعد مزید بحث کا امکان ہے ،،بھارت میں بل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہو چکا ہے ۔
