ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سندھ اور کے پی کے میں ہائیڈروکاربن ذخائر کی اہم دریافت

راولپنڈی : ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سندھ اور کے پی کے میں ہائیڈروکاربن ذخائر کی اہم دریافت ہوئی ۔توانائی کے شعبے کی ترقی و خوشحالی ایس آئی ایف سی کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے۔

ماڑی انرجیز اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی کامیاب ہائیڈروکاربن دریافت کی بدولت معیشت کو استحکام، توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت ہوئی۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں دریافت شدہ کنویں سے پیداوار کی کامیاب بحالی کا اعلان کیا۔

کنویں سے یومیہ 115 بیرل تیل، 7 ملین معیاری مکعب فٹ یومیہ گیس اور 21 میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل ہو رہی ہے۔ یہ
او جی ڈی سی ایل کی کامیابی، ملکی توانائی کے ذخائر میں اضافے اور معیشت کے استحکام کی جانب اہم قدم ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ماڑی انرجیز کی جانب سے بھی خیبرپختونخوا میں ہائیڈروکاربن کے نئے ذخائر دریافت ہوئے یہ کمپنی کی مسلسل تیسری کامیابی ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیرستان بلاک میں 23.85 ملین معیاری مکعب فٹ یومیہ گیس اور 122 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ گیس کی پیداوار کا آغاز

ماڑی انرجیز اور او جی ڈی سی ایل کی مسلسل کاوشوں کی بدولت مزید گیس ذخائر دریافت ہونے کے امکانات، کمپنیوں کی بہترین صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے