کالعدم بی ایل اے کے خلاف پشاور کے عوام کا شدید احتجاج

پشاور : پشاور میں عوام نے کالعدم بی ایل اے کی لسانی بنیادوں پر قتل و غارت اور دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بی ایل اے ہندوستان کے اشاروں پر بے گناہ پاکستانیوں کو لسانی بنیادوں پر قتل کر رہی ہے ۔دہشت گردوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور پھانسی پر لٹکایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں کے لوگ بلوچ طلباء اور شہریوں کو گلے سے لگا کر رکھتے ہیں – پنجابیوں اور پختونوں کو لسانی بنیادوں پر قتل کر کے بی ایل اے نفرت کے بیج بو رہی ہے -جعفر ایکسپریس واقعے میں معصوم جانوں کے قاتلوں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے