سعودی عرب اور قطر کا شام کے ذمے عالمی بینک کا قرض ادا کرنے کا اعلان

0

ریاض: سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمے ورلڈ بینك کا قرض ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دونوں ممالک کے نمائندوں نے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کو  دیئے گئے ایک مشترکہ بیان میں  عالمی بینک کو شام کے تقریباً 15 ملین ڈالر کے بقایا جات ادا کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

دونوں ممالک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام عالمی بینک کے لیے شام میں برسوں کے تعطل کے بعد امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.